Time 06 اپریل ، 2025
پاکستان

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک
موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی: فیملی ذرائع/ فائل فوٹو

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :