Time 12 اپریل ، 2025
پاکستان

اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 سے 15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا

اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 سے 15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا
آرمی چیف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں 14 اپریل کو عشائیہ دیا جائے گا— فوٹو: اوورسیز فاؤنڈیشن

سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن 13 سے15اپریل تک کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔

کنونشن کا افتتاحی سیشن 14 اپریل کو ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے اور کنونشن میں ایس آئی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی،  او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی۔

لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں 14 اپریل کو عشائیہ دیا جائے گا اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف خطاب کریں گے۔

15 اپریل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :