Time 20 اپریل ، 2025
دنیا

امریکا: ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے، ہزاروں افرد شریک

امریکا: ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے، ہزاروں افرد شریک
 مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی جس کا مطلب 50 امریکی ریاستوں میں 50 مظاہروں کی ایک تحریک ہے/ فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکا میں صدر ٹرمپ اور  ان کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہرے ہورہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاج ہورہا ہے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین بڑی جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ نیویارک، فلوریڈا سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ 

 امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے، 50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے۔

رپورٹ کے مطابق مظاروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔ 

مزید خبریں :