دنیا
12 مارچ ، 2013

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ، تین اہلکار ہلاک

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ، تین اہلکار ہلاک

واشنگٹن…امریکی بحریہ کا ایک طیارہ واشنگٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق امریکی نیوی کا طیارہ ای اے 6 بی تربیتی مشن کے دوران واشنگٹن کے نواحی علاقے میں کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے پر عملے کے تین ارکان سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :