03 مارچ ، 2012
چندی گڑھ … بھارتی مسلمانوں نے چندی گڑھ شہر میں اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم پر احتجاج کیااس فلم کے سلسلے میں چندی گڑھ کے ایک بازار کو لاہور شہر کی شکل دی گئی تھی۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نہ تو اسامہ بن لادن یہاں آیا اور نہ ہی یہاں پیدا ہوا تو اس فلم کی یہا ں پر شوٹنگ کیوں کی جارہی ہے۔انھوں نے اعتراض کیا کہ اس فلم کو مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں۔انھوں نے فوری طور پر اس فلم کی شوٹنگ رکوانے کا مطالبہ بھی کیا