03 مارچ ، 2012
برلن … جرمنی میں سابق صدر کرسٹین وولف کے گھر پر پولیس نے چھاپامارا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے جرمن استغاثہ کے حوالے سے بتایا کہ ہینور کے علاقے میں کرسٹین وولف کے گھر سے پولیس نے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء اپنے قبضے میں لے لیں۔ جرمن صدر سے غیر قانونی مالی فوائدحاصل کرنے پر تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ وولف نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور پولیس کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔