دنیا
03 مارچ ، 2012

ہیکرز نے گذشتہ سال ناسا کمپیوٹر سسٹمز میں13مرتبہ شگاف ڈالا

ہیکرز نے گذشتہ سال ناسا کمپیوٹر سسٹمز میں13مرتبہ شگاف ڈالا

واشنگٹن … امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ سال ہیکرز نے ادارے کے کمپیوٹر سسٹمز میں 13 مرتبہ شگاف ڈالا۔یہ اعتراف ناسا کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز نے ناسا کے کمپیوٹر سسٹمزسے ملازمین کے کوائف چوری کئے اور حساس پروجیکٹس تک رسائی حاصل کرلی ،جس سے امریکا کی قومی سلامتی خطرے میں پڑسکتی تھی۔ پال مارٹن نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ناسا کا سالانہ بجٹ ڈیڑھ ارب ڈالر ہے جس میں سے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔ ناسا کے انسپکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ ناسا کے بعض سسٹمز ہاوٴس میں ایسی حساس معلومات ہیں جو اگر گم یا چوری ہوجائیں تو اس کی نتیجہ بھاری مالی نقصان اور قومی سلامتی کے متاثر ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

مزید خبریں :