پاکستان
21 مارچ ، 2013

جلوزئی کیمپ میں دھماکا:پی ڈی ایم اے کا سوگ کا اعلان

اسلام آباد…پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں دھماکے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر الاسلام کے مطابق جلوزئی کیمپ میں تین دن تک سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ کیمپ کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کیمپ میں مصائب کا شکار لوگوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔

مزید خبریں :