21 مارچ ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بس الٹنے سے دو خواتین جان بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر ایک بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خاتون رحیمہ بی بی ،اور نوربی بی موقع پر جان بحق ہوگئیں جبکہ دس افراد زخمی ہوئے گئے جنہیں طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔