21 مارچ ، 2013
پشاور…محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے سرکاری گاڑیوں میں سیاہ شیشے کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑیوں سے سیاہ شیشے ہٹانے کے لئے مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں میں سیاہ شیشے کے استعمال پر پاپندی ہے تاہم اس کے باجود قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر محکمہوں کے افسران سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سیاہ شیشے کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ اعلامیہ میں صوبہ بھر کے کمشنرز ، پولیس اور دیگر حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ٹریفک پولیس کی مدد سے گاڑیوں میں سیاہ شیشے ہٹانے کے لیے مہم شروع کریں