22 مارچ ، 2013
کراچی…پولیس نے لیاری میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کی تیاری کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی اضافی نفری گل محمدلین، موسیٰ لین، نیاآباد اور لی مارکیٹ میں داخل ہوگئی ہے۔