22 مارچ ، 2013
لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں جاوید ہاشمی صدر اور پرویز خٹک سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر ، اعظم سواتی اور عامر کیانی سینئر نائب صدور ،پرویزخٹک سیکرٹری جنرل ،عمران اسماعیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سیف اللہ نیازی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور منزہ حسن ویمن ونگ کی چیئرپرسن منتخب ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بلا مقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوچکے ہیں۔