22 مارچ ، 2013
اسلام آباد…نگراں وزیراعظم کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، حکومتی رکن خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ رشتہ داریاں ختم نہیں ہو سکتیں، ناصر اسلم زاہد کی رشتہ داری جسٹس نظام اور عشرت حسین کی ایمبیسڈر خلیل کے ساتھ ہے ، چودھری شجاعت کہتے ہیں کہ ’ہم سب امید سے ہیں‘۔مسلم لیگ ن کے رکن سردار یعقوب ناصر پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کر رہے ہیں جس میں نگران وزیراعظم کے لیے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اصول بنا لیا ہے کہ پی سی او جج نگراں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہو گا، بال کسی کے کورٹ میں نہیں بلکہ درمیان میں پڑی ہے، خورشید شا ہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ معاملہ اس کے پاس گیا تو اچھا آدمی چنیں گے،انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بیٹھ کر نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ کر رہی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امید ہیں کہ آج معاملات طے ہو جائیں گے، اتفاق رائے ہو گیا تو آج نگراں وزیراعظم کا اعلان کر دیں گے ، آج دونوں اطراف سے اعتراضات کے جوابات دیئے جائیں گے۔