22 مارچ ، 2013
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں دھماکے کے دوسرے روز فضا سوگوار رہی۔ تعلیمی اداروں سمیت تمام ادارے بند رہے۔دھماکے کے بعد جلوزئی کیمپ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور صحت، تعلیم، خوراک کی تقسیم سمیت تمام ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔ دھماکے میں سترہ افراد شہید ہوچکے ہیں اور پینتیس زخمی ہوچکے ہیں جن میں بارہ کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔ جلوزئی کیمپ میں دھماکے کی جگہ پر شوری اور قبائلی رہنماوں کی طرف سے پھول رکھے گئے اور زخمیوں کی صحت یابی اور شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔جبکہ جائے وقوعہ پر لوگوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکے کے بعد جلوزئی کیمپ میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اور جلوزئی کیمپ کے داخلی راستوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔