پاکستان
22 مارچ ، 2013

موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب پر 5 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی

 موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب پر 5 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی

راول پنڈی …راول پنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان پر 5 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی کیس کی سماعت انسداد منشیات کے جج ارشد محمود تبسم کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 5 اپریل کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت ایفیڈرین کیس میں ملوث دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری اور ڈرگ کنٹرولر انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے مقدمہ کی نقول بھی ملزمان کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید خبریں :