پاکستان
22 مارچ ، 2013

بلوچستان کے وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کل عہدے کاحلف اٹھائیں گے

بلوچستان کے وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کل عہدے کاحلف اٹھائیں گے

کوئٹہ…بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کل اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ، جبکہ صوبائی کا بینہ کا انتخاب گزری اسمبلی کی حکومت اور اپوزیشن کے باہمی اتفاق سے کیا جائے گا بلوچستان کے وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کاکہناہے کہ نگراں کابینہ کافیصلہ بھی اپوزیشن کی مشاورت سے ہوگا اور وہ پرامید ہیں کہ کل تک معاملات طے پاجاء ں گے ، دوسری طرف نامزد وزیراعلی غوث بخش باروزئی کا کہناہے کہ نگراں کابینہ کا انتخاب میرٹ پر ہوگا ، امن و امان ان کی پہلی ترجیح ہوگی ، دوسری طرف اپوز شن لیڈر طارق مگسی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے سپریم کورٹ میں ں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے ، جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اچھا ہوا بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیا۔

مزید خبریں :