پاکستان
22 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعلیٰ کی کراچی میں امن و امان بہتر بنانے کی ہدیت

نگراں وزیراعلیٰ کی کراچی میں امن و امان بہتر بنانے کی ہدیت

کراچی …سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں نگراں وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کے کنسلٹنٹ شرف الدین میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق زاہد قربان علوی کو صوبہ بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت میں روانی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :