پاکستان
22 مارچ ، 2013

اسکروٹنی کے دوران بڑے مگرمچھوں پرخاص توجہ دی جائے، الیکشن کمیشن

اسکروٹنی کے دوران بڑے مگرمچھوں پرخاص توجہ دی جائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے کہا ہے کہ نیب اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے 12 گھنٹوں میں امیدواروں کی سکروٹنی کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایم این اے ، ایم پی اے ہاسٹل سمیت سرکاری اداروں اور رہائش گاہوں کے نادہندگان کو الیکشن نہیں لڑنے دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے افضل خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ، اسٹیٹ بنک سمیت متعلقہ اداروں نے کلین چٹ دی تو امیدوار الیکشن لڑ سکے گا، کسی امیدوار بارے ٹھوس شواہد مل گئے تو الیکشن کے بعد بھی اسے نااہل کر دیں گے، اسکروٹنی کے وقت بڑے بڑے مگرمچھوں پرخاص توجہ دی جائے گی، افضل خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صرف 10 اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، وہاں وائرلیس انٹرنیٹ لگایا جائے گا۔

مزید خبریں :