پاکستان
28 مارچ ، 2013

لارڈ نذیر نے یہودیوں کے خلاف بیان پر معافی مانگ لی

کراچی…محمدرفیق مانگٹ…ایک برطانوی اخبار کے مطابق لارڈ نذیر نے یہودی مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی،انہوں نے یہودی کمیونٹی،عدلیہ اوراخباری مالکان سے مکمل اور غیر مشروط معافی مانگی ہے۔برطانوی لیبر پارٹی کے ہاوٴس آف لارڈز کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کے ریمارکس یکسر غلط، ناقابل قبول اور الجھے ہوئے ذہن کی اختراع تھے لیکن وہ ان کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ریمارکس پر معافی مانگتے ہیں۔لارڈ نزیر کی معافی کو جیوش کمیونٹی سیکورٹی ٹرسٹ نے سختی سے مسترد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ اس معافی کو شکوک سے دیکھا جائے گا کیو نکہ یہ ایک صحافی کے جواب میں سامنے آئی انہوں نے براہ راست اپنے ریمارکس کی معافی نہیں مانگی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ 2009میں انہیں خطرناک ڈرائیونگ پر سنائی گئی12ہفتے کی سزا یہودی سازش تھی یہ ریمارکس گزشتہ برس ایک پاکستانی ٹی وی انٹرویو میں دیے جسے گزشتہ ماہ برطانوی اخبار ’ٹائمز “ نے شائع کیا۔لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے اس خبر کے بعد لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات دیے۔لارڈ نذیر نے ٹی وی انٹرویو میں یہودی ملکیت میڈیا کو اس سزا کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر سزا دی گئی۔ لیبر پارٹی نے ان کی رکنیت معطل کرکے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔ہفنگٹن پوسٹ یوکےHuffington Post UK, کو اپنے خصوصی انٹرویو میں لارڈ نزیر نے کہا کہ وہ یہودی کمیونٹی کا بہت احترام کرتے ہیں، انہیں ویڈیو دیکھنے کے بعد یقین نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہودی مخالف نہیں anti-Semitic ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب سے وہ 1998میں ہاوٴس آف لارڈز میں داخل ہوئے انہیں2000 میں ورلڈ جیوش کانگریس سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا ،انہوں نے کئی یہودی تنظیموں کے ساتھ کام کیا وہ اسرائیل بھی گئے اور برطانیہ میں بھی یہودی عبادت گاہوں میں جاتے رہے۔انہوں نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مسلمان اسرائیلی حکومتی پالیسیوں اور یہود ی پالیسیوں کے درمیان حد کراس کرجاتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی بار اس میں مداخلت کرکے کہا کہ یہ یہودی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہ مسلمان کی احیثیت سے مجھے یہودی عقیدے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ان ریمارکس کی جیوش لیبر پارلیمنٹیرن نے تصدیق کی کہ لارڈ نذیر انٹی سیمٹک نہیں ہیں بلکہ وہ یہودی دوست ہیں۔لارڈ نزیر نے لیبر پارٹی کے رہنماEd Miliband سے بھی معافی مانگی۔انہوں تمام یہودی کمیونٹی ،ہاوٴ س آف لارڈ میں اپنے ساتھیوں سے بھی معافی طلب کی ۔

مزید خبریں :