03 اپریل ، 2013
لاہور … پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے لاہور میں سترہویں صدی میں قائم ہونے والے شالامار باغ کا دورہ کیا اور اسے تاریخی اعتبار سے مغلیہ دور کا تحفہ قرار دیا۔ مغلیہ بادشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ شالامار باغ کے دورے کے موقع پر قونصل جنرل لاہور نینا ماریا فائٹ بھی امریکی سفیر کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر رچرڈ اولسن کو شالامار باغ کی تاریخ اور طرز تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جشن بہاراں کے سلسلے میں شالامار باغ کو خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ دورے کے اختتام پر امریکی سفیر نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کئے اور شالامار باغ کے دورے کو یادگار لمحہ قرار دیا۔