03 اپریل ، 2013
اسلام آباد… نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین نے ملاقات کی ،اس موقع پر مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور اسٹراٹیجک معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ جنرل وائیں نے نگراں وزیر اعظم کو ملکی سلامتی کے حوالے سے مسلح افواج کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔