03 اپریل ، 2013
کراچی …ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ رٹائر جنرل پرویز مشرف سے کراچی میں سیٹ دینے کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد میں اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہی۔خالد مقبول صدیق سے سوال کیا گیاکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل مشرف دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایم کیوایم انہیں کراچی کے حلقہ این اے 250 پر سپورٹ کرے گی، جس پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ پرویز مشرف کا دعویٰ ہوسکتا ہے، تاہم ایم کیو ایم کیجانب سے ابھی کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں، ملک میں انتقال اقتدار پرامن طور پر ہوجائے تو یہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے نہایت ضروری ہے۔