پاکستان
03 اپریل ، 2013

کراچی: پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز میں 5 گھنٹے کی تاخیر، مسافر پریشان

کراچی: پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز میں 5 گھنٹے کی تاخیر، مسافر پریشان

کراچی … پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 731 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،غیراعلانیہ تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے 731 کو شام 6 بجے روانہ ہونا تھا جو اب رات 11 بجے روانہ ہوگی۔ اس بارے میں پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انسپکٹرز کی جانب سے طیارے کے اچانک معائنے کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی ہے، پرواز پی کے 731 کی روانگی میں غیراعلانیہ تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 731 کے مسافروں میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل ہیں، مسافر پچھلے 8 گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر بیٹھے ہیں ۔

مزید خبریں :