پاکستان
03 اپریل ، 2013

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق ایڈووکیٹ جنرل کے اغواء کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق ایڈووکیٹ جنرل کے اغواء کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ … نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کے اغواء کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مغوی صلاح الدین مینگل کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ اغواء کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :