پاکستان
04 اپریل ، 2013

الطاف حسین کی رینجرزکی موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت

الطاف حسین کی رینجرزکی موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت

کراچی....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کورنگی میں رینجرزبم حملے کی کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد ملک کو غیر مستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے رینجرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید رینجرز اہل کاروں کے لواحقین اور رینجرز کے آفیسروں اور جوانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔الطاف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردپولیس اورسیکوریٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں اورتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اورملک کوغیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز، پولیس اوردیگرسیکوریٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جس ہمت اوربہادری سے کارروائیاں کررہی ہیں اس پر ہم پولیس، رینجرز اورسیکوریٹی فورسزکے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین نے کورنگی میں رینجرزکی موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت پرشہیداہلکاروں کے لواحقین اوررینجرزکے افسروں اورجوانوں سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونیوالے رینجرزکے اہلکاروں اوردیگرشہریوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی۔

مزید خبریں :