04 اپریل ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جمعرات کو ہونے والی پریس کانفرنس بعض ناگزیروجوہات او ر مصروفیات کے باعث ایک دن کیلئے موٴخرکردی گئی ہے ۔ ایم کیوایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی یہ پریس کانفرنس اب کل بروز جمعہ کی شام 5 بجے لال قلعہ گراوٴنڈ عزیزآباد میں ہوگی۔دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑ زون کے انچارج محمد عارف شیخ کی والدہ محترمہ شاہجہاں بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کااظہار رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے (آمین)۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ زون کے انچارج محمد عارف شیخ کی والدہ اور یونٹ بیرانی کے کارکن طارق پرویز کے والد ولی الدین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں قائد تحریک الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کے سارے عوام خراب نہیں ہوتے ،98فیصد عوام محنتی ، ایماندار ہیں جبکہ 2فیصد ڈاکو ا ورلٹیر ے ہیں اور میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم وجبر کے اسی نظام کو بدلنے نکلاہوں ۔انہوں نے یہ بات پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران ،نامزد امیدواروں او رلاہور ڈسٹرکٹ کے کارکنوں سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے اور ایم کیوایم میں اس بات کو قطعی بر داشت نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک کا کوئی بھی ذمہ دار کارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیسا سلوک کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تحریک کی ریٹرھ کی ہڈ ی ہیں او ر کارکنوں سے بڑھکر کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے سینٹر ل پنجاب کے ذمہ داروں او رکارکنوں سے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریکی کام کو جاری رکھیں ۔