پاکستان
07 اپریل ، 2013

سرائیکی پارٹی کے سربراہ تاج محمد لنگا دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سرائیکی پارٹی کے سربراہ تاج محمد لنگا دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ملتان…پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ اْن کی عمر 72 برس تھی بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کو دل کے دورے کی وجہ سے صبح 6 بجے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اْن کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ جاں بَر نہ ہوسکے ، اْن کی میت پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی آفس واقع ڈسٹرکٹ جیل روڈ پہنچائی گئی جہاں پارٹی کے رہنما اور کارکن پہنچنا شروع ہوگئے۔ تاج محمد لنگاہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکٹریری جنرل بھی رہے۔ صدر آصف زرداری نے اْن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاج محمد لنگاہ کی وفات سے قوم ایک ہمدرد سیاست دان سے محروم ہوگئی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں :