پاکستان
10 اپریل ، 2013

لاہور میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا

لاہور میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا

لاہور…لاہور میں رات کے وقت کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی اورٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااوربہار کے رنگ اپنے جوبن پر دکھائی دیئے۔ لاہور اورگردونواح میں منگل کی شام سے ہی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،بادل چھانے سے موسم کی رنگینی عروج پرپہنچ گئی ہے،رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی،جس سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا،بارانِ رحمت سے گرمی رفو چکر ہوگئی ،لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور بہار کے موسم میں پھولوں،درختوں اورسبزے پر مزید نکھار آگیا،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :