11 اپریل ، 2013
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور کمپوزر عدنا سمیع خان نے کہا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے اپنا وزن کس طرح کم کیا جبکہ مارکیٹ میں بھی اس حوالے کئی مفروضے گر دش میں ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنا وزن خوراک پر کنٹرول اور پروٹین ڈائٹ کے ذریعے کم کیا ۔امریکی شہر ڈیلس میں منعقدہ میوزکل کنسرٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ جب میں8سال قبل ٹیکساس آیا تھا اس وقت میرا وزن 236کلو گرام تھا اور میں جسمانی لحاظ سے بہت موٹا شخص تھا جس کے بعد میں لندن میں چیک اپ کے لئے گیا جہاں تمام رپورٹس دکھنے کے معالجین نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ کے پاس صرف6ماہ کا قلیل وقت ہے اپنا وزن کم کرلیں بصورت دیگر کسی دن آپ اپنے کمرے میں مردہ پائے جائیں گے،ڈاکٹرز کی یہ کال میرے لئے ویک اپ کال تھی اس کے بعد میں نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے جس کو دیکھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا پروٹین لے کر350پونڈ وزن میں کمی کی اور ایسی اشیاء سے مکمل طور پر پرہیز کیا جس میں شوگر کی تھوڑی بھی مقدار تھی۔اس کے بعد ایک نیان عدنان سمیع خان آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے اس تاثر کی تر دید کی کہ انہوں نے کسی قسم کی سرجری کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام انتہائی مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔عدنان سمیع خان نے اس موقع پر اپنی آواز کا جادو جگاتے ہو ئے ڈانس بھی کیا اور لوگوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔