پاکستان
13 اپریل ، 2013

لندن:ملالہ کی والدکے ہمراہ واجدشمس الحسن سے ملاقات

لندن:ملالہ کی والدکے ہمراہ واجدشمس الحسن سے ملاقات

لندن…ملالہ یوسف زئی نے اپنے والد کے ہمراہ پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سے ملاقات کی ہے۔جمعے کو ہونے والی اس ملاقات کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر کیا گیا تھا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ اسکول جانے پر بہت خوش ہے۔ملالہ نے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کا شکریہ ادا کیا اور دوران علاج ان کی کوششوں کو سراہا۔ملالہ نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان،پاکستانی عوام اور صدر پاکستان کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے معاملے میں ذاتی دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں :