13 اپریل ، 2013
کراچی…سندھ میں دعووٴں کے باوجود میٹرک امتحانات میں نقل کو نہیں روکا جاسکا ہے۔آج بھی مختلف امتحانی مراکز میں 45طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے نواب شاہ اور سکرنڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس دوران نقل کرنے والے 25طلبا پکڑے گئے۔جبکہ نقل میں معاونت پرامتحانی عملے میں شامل دو افراد کو بھی نکال دیا گیا۔لاڑکانہ میں نویں جماعت کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز سے 20طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور4اساتذہ کوبھی نقل میں مدد فراہم کرنے پر سینٹرز سے باہر نکال دیاگیا ہے۔جیکب آباد میں نقل کی روک تھام کیلئے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اورامیدوار نقل کرتے رہے۔سکھر اور میر پور خاص بورڈ میں آج پرچے نہیں لیے جارہے ہیں۔