05 مارچ ، 2012
لاہور … وزارت مذہبی امور نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک نئی حج پالیسی تشکیل دے دی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی کو مفاد عامہ کے مطابق بنانے اور ٹور آپریٹرز کے کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ نئی حج پالیسی منظر عام پر لائے تاکہ عوام کو اس کے بارے میں علم ہو سکے اور حج ٹور آپریٹرز کے کوٹہ کی تقسیم کو شفاف بنایا جائے۔ عدالت نے مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔