05 مارچ ، 2012
سوئی … بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں فرنٹیئر کور کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ جوابی فائرنگ سے 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے اوچ میں ایف سی کی گاڑیاں معمول کی گشت پر تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ کے باعث 3 حملہ آورہلاک جبکہ ان کے باقی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سوئی نالہ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا ۔