05 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری نے نیٹو اور امریکا سے تعلقات کی نئی پالیسی کے بارے میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات ابھی تک پارلیمنٹ میں نہیں آئیں ، جو تشویشناک ہے۔ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق حالیہ دنوں میڈیا میں آنے والی نئی خبروں پر بھی غفور حیدری نے گہری تشویش کا اظہار کیا.