پاکستان
05 مارچ ، 2012

شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد … آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب ، مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ میدانی کے بعد بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈرہ گیاہے ۔ پارا چنار اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈہے۔ مری 3 ، گلگت 4 ، پشاور اور مظفر آباد میں 9، اسلام آباد 11 ، لاہور 13 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :