05 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ضمنی الیکشن کے دوران پی ایس 53 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کے پولنگ عملے پر تشدد کے واقعے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے جس کا جائزہ کل لیا جائے گا۔ واقعہ سے متعلق صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ریٹرننگ آفیسر اور وحیدہ شاہ سمیت دیگر لوگوں کے بیانات شامل ہیں۔ رپورٹ کل الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جس میں وحیدہ شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اسی حلقے کے ضمنی انتخاب میں دھاندلیوں کی شکایات کی بھی سماعت کرے گا جس کیلئے تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے۔