پاکستان
15 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن کے حکم کا اثر، بلوچستان کے مختلف ڈویژنز کے کمشنرز تبدیل

الیکشن کمیشن کے حکم کا اثر، بلوچستان کے مختلف ڈویژنز کے کمشنرز تبدیل

کوئٹہ … الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر بلوچستان میں مختلف ڈویژنز کے کمشنرز تبدیل کردئیے گئے۔ 2 روزقبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات سے قبل بلوچستان میں بیوروکریسی میں تبادلے نہ کئے جانے کا نوٹس لیا تھا، جس کے تحت صوبے میں کوئٹہ سمیت مختلف ڈویژنل کمشنرز تبدیل کردئیے گئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی کو کمشنر نصیرآباد تعینات کردیاگیا جبکہ کمشنر نصیرآبادمحمد شہریار سلطان کو کمشنر سبی اور کمشنر سبی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان گل کو کمشنر کوئٹہ تعینات کردیاگیا۔ 2 روز قبل مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پہلے ہی تبدیل کئے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :