05 مارچ ، 2012
اسلام آباد … نئے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں فارن سروس آفیسرز سے خطاب میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں ملکی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کی رہنمائی حاصل رہے گی۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں دیئے گئے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر خارجہ تعلقات بنائے ہیں۔