دنیا
16 اپریل ، 2013

طالبان نے بوسٹن بم حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی

 طالبان نے بوسٹن بم حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…پاکستانی طالبان نے بوسٹن کے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔طالبان نے کہا کہ ہم امریکا کو نشانہ بنائیں گے جب کبھی ہمیں موقع ملا لیکن ان حملوں میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں۔بھارتی اخبار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں میرا تھن ریس کی آخری قطار کے قریب دو بم دھماکو ں میں تین افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔پاکستانی طالبان نے 2010میں امریکا میں ہونے والے ٹائم اسکوائر بم سازش کی ذمہ داری قبول کی تھی۔تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا پر حملوں کے حامی ہیں لیکن ان حملوں میں ہم ملوث نہیں ہیں۔ان بم حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن جب ہمیں ایسا کوئی موقع ملا ہم امریکا کو ہدف بنائیں گے۔ یکم مئی2010کے نیویارک کے کار بم دھماکے کی سازش میں انٹر نیٹ ویڈیو پیغام میں تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کی تھی لیکن بعد میں اس کی تردید کردی۔

مزید خبریں :