پاکستان
18 اپریل ، 2013

ایپکا بلوچستان کے صدر اور کارکنوں کو رہا کردیا جائے،باروزئی

ایپکا بلوچستان کے صدر اور کارکنوں کو رہا کردیا جائے،باروزئی

کوئٹہ …نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سمیت 40کارکنوں کیخلاف درج کیسز واپس لینے کی ہدایت کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر کارکنوں کیخلاف گذشتہ سال جون میں احتجاج کے دوران سیکورٹی ریڈ زون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔اور پولیس نے ان رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا تھا۔تاہم نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سمیت 40کارکنوں کیخلاف درج کیسز واپس لینے کی ہدایت کردی۔نگران وزیراعلی کی ہدایت پر پولیس نے یہ کیسز واپس لے لئے۔

مزید خبریں :