پاکستان
18 اپریل ، 2013

ای یو الیکشن مبصرین کا ن لیگ سیکریٹریٹ کا دورہ،طارق عظیم سے ملاقات

لاہور…لاہور میں یورپی یونین کے الیکشن کمیشن کے مبصرین نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،مبصرین کو عام انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یورپی یونین الیکشن کمیشن کے مبصرین کے چھ رکنی وفد کو سینیٹر طارق عظیم کو بریفنگ دی۔وفد کے ارکان کو پارٹی منشور،انتخابی تیاریاں اور مستقبل کی پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سینیٹر طارق عظیم نے بتایا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں غیرجانب دار اور شفاف انتخابات وقت پر ہوں۔وفد کے ارکان کا تعلق یونان،ہنگری اور رومانیہ سے ہے۔

مزید خبریں :