پاکستان
18 اپریل ، 2013

کوئٹہ :سریاب میں بی این پی مینگل کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بی این پی مینگل کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب کے علاقے کلی کمالو میں بی این پی کیانتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو خوش قسمتی سے دفتر کی چھت پر گرا۔دستی بم حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم انتخابی دفتر کی چھت کو جزوی نقصان پہنچا۔ بی این پی مینگل کے ترجمان آغا حسن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :