19 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، سہراب گوٹھ تھانے پر حملے کے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی ملیر جاوید بھٹی کے مطابق ملزمان سہراب گوٹھ تھانے پرحملے اور دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزمان سہراب گوٹھ تھانے پر حملے میں دو ملزمان کو چھرا کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔