19 اپریل ، 2013
لاہور…سیکیورٹی خدشات کے باعث میاں شہباز شریف کے جلسوں کا وقت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے انتخابی جلسوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کے جلسوں کا وقت پوشیدہ رکھا جائے گا۔ شہباز شریف کے حلقوں این اے 129، پی پی 161،159 اور پی پی 247 میں متعدد پروگرام رکھے جائیں گے جہاں وہ اچانک پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل راجن پور کے حلقہ پی پی 247 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔