19 اپریل ، 2013
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری وجاہت حسین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔چودھری وجاہت حسین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 گجرات سے امیدوار ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے چودھری وجاہت حسین کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں سائیکل کا انتخابی نشان بھی الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ چودھری وجاہت حسین اس سے پہلے دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔