پاکستان
19 اپریل ، 2013

زلزلے سے متاثرہ ماش کیل میں امدادی کارروائی جاری

زلزلے سے متاثرہ ماش کیل میں امدادی کارروائی جاری

کوئٹہ…بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقے ماشکیل میں حکومت کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں ، تاہم متاثرین کی بڑی تعداد اب بھی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہے۔پاک ایران سرحد پر واقع بلوچستان کی دور افتادہ تحصیل ماش کیل 26ہزارنفوس پرمشتمل علاقہ ہے ،یہاں مکانات کی تعداد 2ہزار کے قریب ہے ، زلزلے سے متاثرہ ماشکیل کے دو ہزار مکانات میں سے گیارہ سو سے زائد مکانات یا تو مکمل طور پر منہدم ہوئیں ، یا پھر انہیں شدید طور پر نقصان پہنچا ہے،قدرتی آفت کے بعد ماش کیل میں کوئی گھر ایسا نہیں جو رہنے کے قابل ہو ،زلزلے کے بعد سے علاقے میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہے جس سے پینے کے پانی کا شدید بحران ہے،بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھی بدستور معطل ہے، متاثرین کو کھانا تیار کرنے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے،اس صورت حال کے باعث شدید گرمی میں یہاں کے مکین کھلے آسمان کے تلے رہنے پر مجبور ہیں اور امداد کے منتظر ہے،پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدگان کیلئے بارہ ٹرکوں میں نو سو خیمے ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء لے کر ماشکیل پہنچے ہیں،زلزلے کے بعد حکومت بلوچستان ، پاک فوج، اور فرنٹیئر کور کی جانب سے فوری طور پر امدادی کاروئیوں کا سلسلہ شروع تو کیا گیا،مگر متاثرین اس میں مزید وسعت اور تیزی لانے کا مطالبہ کر رہے ہے۔

مزید خبریں :