پاکستان
22 اپریل ، 2013

خسرہ سے ہونیوالی سیکڑوں ہلاکتیں قابل تشویش ہیں، وزیراعظم

خسرہ سے ہونیوالی سیکڑوں ہلاکتیں قابل تشویش ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بچوں کی خسرہ سے ہونے والی سیکڑوں ہلاکتیں قابل تشویش ہیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ صوبوں سے رابطہ کرکے صورتحال میں بہتری لانے کیلئے فوری طور پر مشترکہ اقدامات کرے۔ وزیراعظم میر ہزار خان کھوسوسے قائم مقام وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے ملاقات کی اور ملک بھرمیں خسرہ کی پھیلنے والی وباء کی وجوہات اور اس میں ہونے والی 400 بچوں کی ہلاکتوں پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے بین الصوبائی کانفرنس بلانے کی تجویز پر بھی مشاورت کی ہدایت کی۔ بعدمیں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلانے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان نیوی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

مزید خبریں :