25 اپریل ، 2013
جھنگ … مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، لیکن مخالفین کے الزامات کا جواب صرف یہی ہے کہ اگر وہ 10 ماہ میں میٹروبس کا منصوبہ بناسکتے ہیں تو 2 سال میں لوڈ شیڈنگ کیوں نہیں ختم کرسکتے۔ شہاز شریف نے ان خیالات کااظہار جھنگ میں انتخابی جلسے میں خطاب کے دوران کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب لمبے لمبے اشتہار شائع کرانے کے بجائے پیسہ جھنگ میں دے دیں، یہاں 22، 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے لیکن بجلی کے معاملے میں جھنگ اور لاہور سے زیادتی کیو ں ہورہی ہے ۔