پاکستان
25 اپریل ، 2013

مرد و خواتین کا ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے، پاکستان علماء کونسل

مرد و خواتین کا ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے، پاکستان علماء کونسل

اسلام آباد … پاکستان علماء کونسل نے فتویٰ میں کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے، ووٹ نہ ڈالنا شرعی طور پر جائز نہیں، عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے مذہبی جماعتیں نہیں بلکہ جاگیردار اور وڈیرے روکتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں ہونے والی قومی یک جہتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے فتویٰ میں واضح کیا گیا ہے کہ عورت کو ووٹ کا حق نہ دینے سے 50 فیصد سے زیادہ آبادی اپنے نمائندے منتخب کرنے سے محروم ہوجائے گی،عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے مذہبی جماعتیں نہیں بلکہ جاگیردار اور وڈیرے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر خواتین عملے کی تعیناتی یقینی بنائے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں قومی یک جہتی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :