پاکستان
25 اپریل ، 2013

نگراں حکومت کا کا م شفاف انتخابات کرانا ہے، مخدوم امین فہیم

نگراں حکومت کا کا م شفاف انتخابات کرانا ہے، مخدوم امین فہیم

کراچی … پیپلزپارٹی کے رہنمامخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کاکام شفاف انتخابات کرانا ہے، لیکن ہوسکتا ہے کوئی چاہتا ہوکہ نگراں سیٹ اپ طول پکڑے ۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے خلاء کو پْر نہیں کیا جاسکا، لیکن اب ملک میں پیروں، راجاوٴں یا سیکٹر کمانڈروں کا راج نہیں بلکہ عوامی راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد تین اداروں نے تحقیقات کی، پرویز مشرف کا کیس بھی قانون اور عدلیہ کے پاس ہے۔ امین فہیم سے سوال کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کہاں ہیں؟ تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ بیرون ملک ہیں۔

مزید خبریں :